-->

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ‏ڈویژن ڈاکٹر اعجاز انجم کا ریسکیو 1122 علی پور کا اچانک دورہ


علی پور (پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ‏ڈویژن ڈاکٹر اعجاز انجم کا ریسکیو 1122 علی پور کے کا اچانک دورہ،
دورہ کا مقصد ریسکیو اسٹیشن کی صفائی ستھرائی ،خوبصورتی اور ایمبولینسز، دیگر وہیکلز، ٹولز اور اکوئیپمنٹس کی فنکشنیلٹی، ریسکورز کی کارکردگی و فٹنس اور سروس کے معیار کو جانچنا تھا۔
اس موقع پر تحصیل انچارج /ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر مُحمّد اختر خان بھٹہ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو 1122 علی پور کی مجموعی  کارکردگی اور سروس کی بہتری کے لئیے کیے جانیوالے تمام تر اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں  نے کنٹرول روم وزٹ کے دوران ایمرجنسی کالز رسیو کرتے ہوئے کال آپریٹرز کی مہارت کا جائزہ بھی لیا اور نئے نافض العمل کال فارورڈنگ اینڈ مانیٹرنگ سافٹ ویئر کے حوالہ سے فیڈبیک لیا ۔

وزٹ کے دوران انہوں نے بلڈنگ اور ایمرجنسی وہیکلز کی سفائی ستھرائی، ٹولز اور ایمرجنسی ایکوئپمنٹ کی فنکشنیلٹی، سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا جائزہ بھی لیا۔
انکا کہنا تھا کہ بلا شبہ ریسکیو1122 علی پور میں ایمرجنسی وہیکلز، ٹولز اینڈ ایکوئپمنٹس کی دیکھ بھال اور منجملہ کارکردگی نہایت متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن علی پور  خوب صورت ترین اسٹیشن ہے۔سرسبز و شاداب ہے۔صفائی اور ستھرائی کا بہترین نظام ہے۔بلاشبہ ریسکیو 1122 علی پور ڈویژن ملتان  کا بہترین اسٹیشن ہے ۔انہوں نے نے ریسکیورز ز اور  سکاوٹس سے مل کر ریسکیو سٹیشن علی پور میں پودا بھی لگایا  اور مزید یہ  کہ علی پور کے ہونہار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محسن  ممتاز  جس نے پورے پنجاب میں میں اول پوزیشن حاصل کی تھی کی ان کو اعزاز سے بھی نوازا۔
انہوں نے ریسکورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی پورکی ریسکیو ٹیم کا شمار نہایت تجربہ کار ٹیمز میں ہوتا ہے اور میں یہ توقع کرتا ہوں کے آپ لوگ مستقبل میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی اسی جوش و جزبہ سے کریں گے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے