علی پور (خبر نگار)علی پور سرکل کے تھانوں کی حدود میں چوروں ڈاکوؤں کی نان سٹاپ اننگز نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا پولیس وارداتیں ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام متاثرہ شہریوں کا آئی جی پنجاب اور آر پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق علی پور سرکل کے تھانوں علی پور سٹی صدر سیت پور خیرپور سادات اور کندائی کی حدود میں چوروں ڈاکوؤں نے ات مچا رکھی ہے چوری موٹر سائیکل چھیننے اور نقب زنی کے ذریعے دکانوں کا صفایا کرنے کی وارداتوں نے شہریوں اور تاجروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے دوسری جانب مقامی پولیس کی جانب سے چوروں اور ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کی شرح بھی انتہائی کم ہے اس حوالے سے تحصیل علی پور سرکل میں گزشتہ صرف تین ماہ میں درج ہونے والے مقدمات کو سامنے رکھا جائے تو چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری کروڑہا روپے مالیت کا تقصان اٹھا چکے ہیں علی پور کے علاقے خیرپور سادات شہر کی دوبستیوں لودھرا اور ڈیسی جوکہ تھانہ سیت پور کی حدود میں واقع ہیں ان میں گزشتہ سات روز کے دوران دس سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جو لوگ چوروں ڈاکوؤں کا نشانہ بنے ہیں ان خدا بخش ڈیسی موٹر سائیکل اظہر حسین نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان طاہر اقبال ڈیسی گندم اور دیگر سامان رجب کوٹانہ نقدی زیورات اور دیگر سامان اسلم کوٹانہ نقدی زیورات اور دیگر سامان رانا محمد یامین دوتولے سونا دولاکھ نقدی مولوی ندیم راجپوت کی کریانہ مرچنٹ کی دکان کا مکمل صفایا کر دیا چوروں نے محمد شاہد سومرو کی کریانہ کی دکان سے بھی نقب لگا کر چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس صرف وارداتوں کی رپورٹ درج کرنے تک محدود ہے اس صورتحال پر انجمن تاجران تحصیل علی پور سول سوسائٹی اور متاثرہ شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل علی پور میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ کھلے عام اتنی وارداتوں کا مسلسل جاری رہنا پولیس کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔


0 تبصرے