علی پور (عبدالوحید قادری سے) مہنگائی حالیہ بجلی بلز اور بے تحاشہ ٹیکسیز کے خلاف مرکزی انجمن تاجران علی پور کی کا ل پر علی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اندرون شہر سرکلر روڈ سمیت کئی علاقوں میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سیت پور روڈ ملتان روڈ سمیت دیگر حصوں میں ہڑتال جذوی رہی اس موقع پر انجمن تاجران علی پور کے صدر شیخ محمد جہانگیر قریشی، نواب آصف شیراز ،شیخ واجد علی سعیدی، شیخ انعام الٰہی، شاکر کاظمی اور دیگر تاجر رہنماؤں نے علی شہر کے تمام تاجران کو پرامن کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت عوام اور تاجروں کے اس کامیاب مظاہرہ کی بدولت بجلی بلوں سمیت دیگر معاملات میں جلد ریلیف یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے گی ۔


0 تبصرے