علی پور (رضو تو لکھے گا) ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیا گیا ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہےاس لیےتمام سٹاف اپنی فٹنس کویقینی بنائیں: تحصیل انچارج محمد اختر خان بھٹہ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر تمام ریسکیورز کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ریسکیورز کی پرفارمنس کو بہتر بنایا جا سکے اسی سلسلہ میں ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو جانچنے کےلیے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر مُحمّد اختر خان بھٹہ کی زیرنگرانی تمام ریسکیو سٹاف کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ، پش اپ، سٹ اپ اور BMI شامل ہے اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے کہا کہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے فزیکل فٹنس ٹیسٹ سے ریسکیورز کو جسمانی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں اورحسب روایت ریسکیو 1122 ہر قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

0 تبصرے