-->

سرکاری سکول میں 12 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی

جتوئی(رضو تو لکھے گا) جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، 
تین بدقماش افراد کی سرکاری سکول کے اندر بچے سے اجتماعی زیادتی کی،  مقدمہ درج 
تفصیل کے مطابق جتوئی کے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں بچوں سے بدفعلی کا سلسلہ تھم نہ سکا 19 دنوں میں زیادتی کے 4 مقدمات درج کیے گئے گزشتہ شب دوستوں حمزہ، فہیم اور یاسر نے مل کر زمان شاہ نامی 12 سالہ لڑکے کو زبردستی لے جا کر سرکاری سکول میں مبینہ طور پور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
 بچے کی حالت غیر ہونے پر پھینک کر فرار ہوگئے بچے کے بیان کے مطابق تین نوجوانوں نے بدفعلی کی جبکہ دو لڑکے نگرانی کرتے رہے 
جبکہ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فوری انصاف چاہیے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے