-->

1956 میں فوت ہونے والا شخص 2018 میں زندہ ہوگیا


علی پور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک)پاکستان کے اہم شہر میں 1956میں فوت ہونے والا شخص 2018میں زندہ ہو گیا اور پھر 65 سالہ مردہ کو زندہ دکھا کر یتیم کی جائیداد ہڑپ۔ پٹواڑی خالد محمود،منظور حسین ملانہ نے ریونیو افسروں سے ساز باز کرکے فراڈ کیا بوگس انتقال کی انکوائریاں زیر سماعت وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی اینٹی کرپشن سے داد رسی کی اپیل۔ متاثرہ راشد حسین مکول تفصیل کے مطابق علی پور کے نواحی علاقہ بندے شاہ میں وراثتی جائیداد کے انتقال میں بہت بڑا فراڈ سامنے آگیا پٹواڑی سمیت دیگر اہلکار ملوث جو شخص 1956 میں فوت ھوگیا تھا اسے 2018 میں زندہ دکھایا گیا بوگس کاغذ تیار کرکے اصل حق داروں کو انکی وراثتی جائیداد سے اب تک محروم رکھا جارہا ھے حسن ولد مراد جوکہ 1956 میں فوت ہوگیا تھا جس کی وراثتی جائیداد کا انتقال اسکے ورثہ میں اسی سال میں ھوگیا تھا اس کے بعد اللّٰہ ڈیوایا ولد مراد جوکہ غیر شادی شدہ ہوکر فوت ہوا لیکن اللّٰہ ڈیوایا کی جائیداد کا وراثتی انتقال دیگر بھائیوں کی بجائے صرف اور صرف 1956 میں فوت ہونے والے حسن کو 2018 میں زندہ دکھا کر بوگس انتقال کرایا گیا۔ انتقال نمبر 2472 پینتیس کنال سولہ مرلے اس بوگس انتقال میں سابقہ اے ڈی ایل آر سردار محمد بھی ملوث ہے متاثرہ شخص راشد حسین مکول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ اس انتقال میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی گئی وراثتی انتقال کا اندراج 25_1_2019 کو ہوا جبکہ سابقہ اے ڈی ایل آر نے اسے 12_7_2019 کو پاس کیا اس بوگس انتقال کے تمام ڈاکومینٹس گیارہ ماہ میں مکمل کیے گئے بوگس انتقال کی انکوائریاں اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن کے پاس زیر سماعت ہیں۔متاثرہ شخص راشد حسین مکول ولد امیر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈی سی مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ سابقہ اے ڈی ایل آر و دیگر کرپٹ ریونیو اہکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بوگس انتقال کو خارج کرکے اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن کو حکم دیا جائے کہ اللّٰہ تعالیٰ کو حاضر ناظر رکھتے ہوئے میرا حق مجھے دلایا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے