علی پور(رضو تو لکھے گا) خضر ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی راہگیر پر یلغار ، 20 منٹ تک راہگیر کو نوچتے اور گھسیٹتے رہے ، اہل محلہ نے مشکل سے جان چھڑوائی ، ریسکیو 1122 نے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ، سلاٹر ہاؤس اور سرکلر روڈ آوارہ کتوں کی آماجگاہ ، سکول جانے والے بچوں کی جانوں کو آوارہ کتوں سے خطرہ لاحق ، خواتین اور بزرگوں نے گھر سے باہر نکلنا چھوڑ دیا ، شہریوں کا حکام بالا سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق علی پور میونسپل انتظامیہ میں نااہل افراد تعینات ہیں جو کہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں شہر بھر میں صفائی نہ ہونے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر سے تحصیل بھر کے آوارہ کتوں کو شہر میں افزائش نسل بڑھانے کیلئے دعوت دی جاتی ہے شہر کے چوک چوراہوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر بھر میں آوارہ کتے مورچے بنا کر شہریوں پر حملہ آوار ہوتے ہیں
خضر ٹاؤن میں آوارہ کتوں نے راہگیر پر حملہ کر دیا 20 منٹ تک آوارہ کتے راہگیر کو نوچتے اور گھسیٹتے رہے اہل محلہ نے بڑی مشکل سے آوارہ کتوں سے راہگیر کی جان چھڑوائی زخمی راہگیر کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ،
میونسپل انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے سکول کے بچے ، پیدل راہ گیر ، موٹرسائیکل سوار کیلئے آوارہ کتے وبال جان ہیں آوارہ کتے شہری اور دیہی علاقوں میں غولوں کی صورت میں سلاٹر ہاؤس ، پارک ، گوشت مارکیٹ ، پولٹری شاپ ، شادی ہال و دیگر جگہوں پر آزادانہ پائے جاتے ہیں اکثر اوقات آوارہ کتے سڑکوں پر گھومنے سے ایکسیڈنٹ کا سبب بھی بنتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو سرکاری ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتے بلکہ دیسی ٹوٹکے کا استعمال کرتے ہیں شہریوں کی جانب سے مسلسل توجہ دلانے کے باوجود اس ضمن میں مقامی انتظامیہ کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ علی پور شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری طور پر مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو اس ذہنی اذیت سے نکالا جائے





0 تبصرے