کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 33 سال کے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 33 سال کے ہوگئے جبکہ جیالے آج پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ منائیں گے۔
ذارئع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے صاحبزادے ہیں۔
ذارئع کے مطابق ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
ذارئع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔
ذارئع کے مطابق اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر 2007ء میں شہادت کے بعد بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
ذارئع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور مین مارکیٹ گلبرگ میں آج بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کرے گی۔


0 تبصرے