-->

گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

فرانسیسی الپس کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سووی مقام تک کا فاصلہ قریب ساڑھے تین سو کلو میٹر کا ہے

لاہور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویب ڈیسک)کوئی بھی شخص جی پی ایس کے بغیر اس راستے سے نہیں گزر سکتا لیکن شکاری نسل کا ٹیریئر کتا پابلو اکیلے یہ فاصلہ طے کر سووی میں واقع اپنے مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔پابلو کا تعلق جس خاندان سے ہے ، وہ الپس میں شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں کسی وقت پابلو لاپتہ ہو گیا مگر چند دنوں بعد وہ خود سے یہ ساری مسافت طے کرتا ہوا اپنے مالک کے گھر پہنچ گیا۔کوئی بھی انسان کسی کتے کی اس خوبی سے حسد کر سکتا ہے کہ راستہ پہچاننے کی اس کی حس اپنے مالک سے بہتر ہوتی ہے ۔ صدیوں سے انسان کتوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے کیونکہ اس جانور کو ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔ 

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے