علی پور(طارق بلوچ سے)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے حلقہ 274 ppمخدوم محمد رضا بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپین کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں گوپانگ گروپ نے انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے تھانہ کچہری کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ھے آئندہ جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ 3 سال کے دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام پر اولین ترجیح دی ہے حلقہ میں ایک ارب تیس کروڑ سے زائد کے فنڈز سے کام تیزی سے جاری ہیں 5 کلو میٹر کارپٹ روڈ خیر پور سادات جس کی لاگت 6 کروڑ 50لاکھ روپے سے مکمل کرائی ھے اور 5 کلومیٹر کارپٹڈ روڈ سیت پور میں 6 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل سیت پور میں ٹف ٹائل سولنگ، نالی کے منصوبہ جات 7 کروڑ لاگت خرچ کر کے بنائے گئے ہیں صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ منصوبہ جات میں سیت پور، خانگڑھ ڈومہ، مٹھن والی (گبر آرائیں) ، شیخانی ، مسن کوٹ بھوا میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں سیت پور میں ریونیو آفس کا قیام کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ھے دریائے سندھ کچے کے علاقے میں پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ اپگریڈیشن سکولز کروائے ہیں حلقہ پی پی 274 کی تمام 10 یونین کونسلز میں یکساں ترقیاتی منصوبے سیت پور و گردونواح کے علاقوں میں ایم این اے عامر طلال خان گوپانگ سے خصوصی دلچسپی سے بجلی کی ترسیل کا کام جاری ھے اور سب سے اہم اور میگا پراجیکٹ علی پور تا سیت پور ، خانگڑھ ڈوئمہ تک ڈبل کارپٹ میٹل روڈ 1 ارب روپے تقریباً کی خطیر رقم سے گیم چینجر منصوبہ جو کہ اگلے ماہ شروع ہو رہا ھے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین آئے روز بڑھتی ہوئی گوپانگ گروپ کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں منفی پراپیگنڈوں سے ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے علاقہ میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے


0 تبصرے