-->

کھیتوں میں 4 اوباش نوجوانوں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ (اجمل لانگ سے) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، متاثرہ لڑکی کی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ میں پریس کانفرنس ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانولی کی حدود موضع کندھی بلوچاں میں کپاس کے کھیت سے جانوروں کیلیے گھاس کاٹنے کیلیے جانیوالی( ش ) لڑکی کو اوباش نوجوانوں مبشر،حمزہ،عنایت اللہ ،اور مدثر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ لڑکی کے شور واویلا کرنے پر ملزمان لڑکی کو برہنہ حالت میں کپاس کے کھیت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے متاثرہ لڑکی کی والدہ اور اہلخانہ نے تھانہ روہیلانوالی پولیس کو وقوعہ کی اطلاع دی تو مدعیہ کے بیان پر تھانہ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تشدد اور جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ملزمان علاقے کے زمیندار اور بااثر جاگیردار ہیں جنہوں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے پولیس پر دباو ڈال رکھا ہے اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور تاحال ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا یہ باتیں متاثرہ لڑکی نے اہلخانہ کے ہمراہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوے بتائیں پریس کانفرنس کرتے ہوے متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ نے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی، ڈی ایس پی صدر سرکل اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے