-->

معصوم بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 5 جنسی درندے گرفتار

 

پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا (ویب ڈیسک) ڈی جی خان میں معصوم بچے سے زیادتی  اور اندھے قتل کا معمہ حل، معصوم بچے عبدالرحمن سے زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 05کس ملزمان  کو پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس
 تفصیلات کے مطابق پولیس کو مدعی مقدمہ نے بتایا کہ عبدالرحمن لاپتہ ہو گیا تھا جس کو تلاش کرنے کے لئے نکلے تو عبدالرحمن اپنے گھر سے آدھا کلو میٹر دور جنگل مسکیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا نامعلوم ملزمان نے زیادتی کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے مسکیٹ(کیکر) کے جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
دلخراش واردات کی طلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے وقوعہ کا نوٹس لیا اور فوری  طور پر جائے واردات کا وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی  کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، انچارج CIA علی محمد انسپکٹر، SHOتھانہ سخی سرو رانا محمد اقبال انسپکٹر اورایس ایچ اوتھانہ صدرکرم الہی پر علیحدہ علیحدہ سپیشل  ٹیمیں تشکیل دیں اور سپیشل ٹیمز کوجلد ازجلد عبدالرحمن مقتول کے ملزمان  کوگرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔

رات بھر کی انتھک محنت اور IT ماہرین کی مدد، موقع کی جیو فینسنگ،PFSA اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرتے ہوئے  سپیشل ٹیمز نے تمام ضروری شواہد  جن میں علاقے کا سروے ،مقتول عبدالرحمن  اور ملزمان کے کپڑے، پاؤں کے نشانات، 26 مشکوک افراد علاقہ بستی کوچھہ وڈانی کو تحویل پولیس میں لے کر تفتیش شروع کی ، دوران تفتیش معصوم بچے  عبدالرحمن کے قتل  میں ملوث 05کس ملزمان1سجاد عرف منڈا ولد نور محمد2 محمد علی ولد غلام عباس3 جمال ولد کمال 4 مصطفے ولد کالو خان5 عبدالغفار ولد خدا بخش کو  ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع واردات سے ملنے  والے  تمام شواہد قبضہ پولیس میں لے کر برائے تجزیہ PFSAبھجوائے گئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


ڈی پی او عمر سعید ملک نے عبدالرحمن کے ساتھ زیادتی و  قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، انچارج CIA علی محمد انسپکٹر، SHOتھانہ سخی سرو رانا محمد اقبال انسپکٹر اورایس ایچ او تھانہ صدرکرم الہی پرمشتمل ٹیمز کو شاباش  دی اور انعام کے لیے جناب ریجنل پولیس آفیسر صاحب ڈیرہ غازیخان ریجن کو سفارش کی۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدین سے اپیل کہ اپنے بچوں کا خیال کرتے ہوئے انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں.ترجمان پولیس

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے