![]() |
| پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا |
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونی ورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد طلبہ نے بالائی منزلوں میں اپنی کلاسز کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر جانیں بچائیں۔
Terrifying! Students jump from windows to escape gunman at Russia’s Perm State University campus. Reports of students and teachers locking themselves in classrooms, state media says#Russia #shooting #viral #firing #Perm #university #Viral pic.twitter.com/9sYtyCT2Uf
پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ طالب علم کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے اور اس نے یہ حملہ کیوں کیا اس کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
Gunman seen opening fire on Russia’s Perm state university campus. Video reportedly filmed by a student. Reports of 5 casualties, not confirmed by authorities yet#Russia #shooting #Viral #Perm #firing pic.twitter.com/pzAnYXREE8


0 تبصرے