(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا ویب ڈیسک)
پاکستانی ڈرامنہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 9 ملین فالورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر اپنے 9 ملین فالورز مکمل ہونے پر اندازہ
لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید نیچے پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
نوے لاکھ فالورز کی گینتی پوری کرنے کے بعد
ایمن خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی
اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی
ہیں۔
خیال رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں۔
اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔
ایمن خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی
ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔


0 تبصرے