![]() |
| فلم سٹار نین چوہدری کی فائل فوٹو |
ملتان(ملک ساجد شوبز رپورٹر) فلم سٹار نین شہزادی کے بہاولپور والے گھر سے لاکھوں روپے کی چوری ہوگئی مگر اداکارہ نین شہزادی نے سب اللہ پر چھوڑ دیا سپر سٹار نین شہزادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کل ملتان والے گھر میں رہائش پذیر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پانچ شہروں میں ذاتی گھر ہیں لاہور، ملتان، اسلام آباد کراچی اور بہاولپور جبکہ بہاولپور والے گھر میں تالا لگا ہوا تھا میں جب بہاولپور اپنے گھر آئی تو دیکھا کہ میرے بہاولپور والے گھر میں چوری ہو چکی ہے اور بہت سا قیمتی سامان غائب ہے جس پر مجھے دلی دکھ ہوا میں نے کسی کو ناجائز تھانے بند کروانے کے بجائے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا۔

0 تبصرے