-->

ایکسیڈنٹ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ایکسیڈنٹ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
علی پور (حاجی احمد ملک سے) مؤثر گشت انتہائی ضروری ہے بیٹ ایریاز میں جرائم کنٹرول ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار  ڈی ایس پی، پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑھ حافظ فرید خان نے ماہنامہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ انچارج حافظ فرید خان کی زیر صدرات اجلاس میں جملہ پی ایچ پی پوسٹس ضلع مظفر گڑھ کے انچارجز میٹنگ میں شریک ہوئےاجلاس میں ماہ اگست 2021 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اچھی کارکردگی والی پوسٹس کے انچارجزکو شاباش دی گئی اور اچھی کارکردگی کے حامل گشت افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔  ڈسٹرکٹ  آفیسر حافظ فرید خان نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ موثر پٹرولنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بیٹ ایریا میں کوئی سنگین جرم وقوع پذیر نہ ہو ۔ایکسیڈنٹ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور روڈ پر قائم کی گئیں ہر طرح کی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں۔ خصوصاً رات کے اوقات میں ایکسیڈنٹ کا باعث بننے والی سلو موونگ وہیکلز پر چمک پٹی آویزاں کی جائے اور شاہراوں پر مختلف قسم کے پودا جات لگائیں جن کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے