مظفرگڑھ(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک)گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبات کی ادا شدہ فیسوں میں خوردبرد کے معاملے میں مزید سنگین انکشافات، طالبات کی فیسیں غبن کرنے والے کلرکوں کو پروموشن اور ٹرانسفر کی صورت میں این او سی بھی جاری کئے جاچکے ، سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کالج کی پرنسپل نے سیاسی اثرورسوخ کا استعمال اور بھاگ دوڑ شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میں بی ایس آنرز کی طالبات کی ادا شدہ فیسوں کو مبینہ ہڑپ کرنے کے معاملے پر سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق طالبات کی فیسوں میں پرنسپل کی مبینہ آشیر باد سے خوردبرد میں ملوث ایک کلرک کی پروموشن اور دوسرے کا تبادلہ ہوچکا ہے ، جنہیں پرنسپل این او سی جاری کرکے کلیئر کرچکی ہیں، مذکورہ کلرکوں کی جانب سے طالبات کی فیسوں میں خوردبرد کے معاملے میں کالج کی پرنسپل کے آشیرباد کے انکشافات ہوئے ہیں، وہیں پرنسپل نے دونوں کلرکوں کے دورانیے کا آڈٹ کئے بغیر کلیئرینس سرٹیفکیٹ دے دیا اور اب دو سے تین سال گزرجانے کے بعد طالبات سے ادا شدہ فیسوں کی ادائیگی کا دوبارہ تقاضا شروع کردیا گیا ہے ۔


0 تبصرے