مظفر گڑھ (رضو تو لکھے گا ؟ )لیڈی سب انسپکٹر کے مبینہ اغوا،تشدد اور مبینہ زیادتی کے کیس میں نئی سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیا رخ دیدیا ہے ۔واقعے کے روز کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تھانہ سٹی کے باہر کھڑی ملزم کی کار میں ایک خاتون اہلکار کو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق کارمیں اپنی مرضی سے بیٹھنے والی اہلکار مقدمے کی وہی مدعی لیڈی سب انسپکٹر ہی ہیں جن کی جانب سے اغوا، تشدداورمبینہ زیادتی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی 4 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیارخ دیدیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 ستمبرکوملزم کی مبینہ کا راورملزم کو کار میں بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ سٹی سے ایک پولیس اہلکار نکل کراپنی مرضی سے ملزم کی کارمیں بیٹھ رہی ہے، پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کار میں بیٹھنے والی اہلکار مقدے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹر ہی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اور وقت بھی بتائے گئے واقعے کےحوالے سےمیچ کرتے ہیں،کار میں بیٹھنے والی خاتون کی عبایا اور سکارف کا رنگ بھی وہی ہے جولیڈی سب انسپکٹرکی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے۔
پولیس ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کی صداقت کےحوالے سے شکوک وشبہات کو بڑھادیا، اب لیڈی سب انسپکٹر کے ملزم کاشف کیساتھ تعلق کے حوالے سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔ کیونکہ ی سی ٹی وی فوٹیج میںاغواء کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں نظر آ ر ہے ۔
قبل ازیںمظفر گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے لیڈی سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ہفتے کوملزمان 2 کاروں پر سوار ہوکر آئے تھے، وہ جیسے ہی جینڈر کرائم کے حوانے سے ایک کیس کی تفتیش کے لیےرکشے پر تھانہ صدر پہنچی تو کاشف نے اسلحے کے زور پراسے کار میں بٹھا یا اور گاڑی بھگادی،لیڈی سب انسپکٹر کاکہنا تھا کہ ملزم کاشف کیساتھ دوسری کار میں 3 نامعلوم افراد بھی موجود تھے، ملزم کاشف نے چھری کے ذریعےمیری ناک کاٹنے کی کوشش کی، چاروں ملزمان اسےگھنٹوں چمن بائی پاس اور جلال آباد کے علاقوں میں لیکرپھرتے رہے، ملزم کاشف مسلسل اس سے زیادتی کی کوشش کرتا رہا، ملزم کاشف نے دھمکی دی کہ اگر کوئی کارروائی کی تو بچوں کو قتل اور گھر کو آگ لگا دوں گا ۔
اس سوال پر کہ ملزم نے اسکے ساتھ ایسا سلوک کیوںکیا؟ لیڈی سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کیخلاف ڈکیتی ،منشیات اور زمینوں پر قبضے کے کئی مقدمات ہیں، ملزم کو شک تھا کہ میں اپنے محکمے میں اس کے بارے میں معلومات دیکرریڈ کروارہی ہوں ، دوسری جانب پولیس نے متاثرہ لیڈی سب انسپکٹر اور ملزم کاشف کو ڈی این اے کیلئے گزشتہ روز فرانزک لیبارٹری لا ہور روانہ کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج:

0 تبصرے