-->

چہلم کے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کی سکیورٹی مانیٹرنگ ڈی پی اوز کے سپرد

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) آر پی او فیصل رانانے چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ راوئتی اور لائسنسی جلوسوں کی سیکورٹی مانیٹرنگ ڈی پی اوز کے سپرد کر دی،جلوسوں کے اختتام تک ڈی پی اوزسیکورٹی ڈیوٹی کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کریں گے،جن مقامات کو ”ٹربل پوائنٹس“ قرار دیا گیا ہے وہاں پر ڈی پی اوز کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی،جلوسوں کے متعین روٹس کو کلیئر کروانے کے لئے آن گراؤنڈ چیکنگ کی جائے آر پی او کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈروائتی اور لائسنسی جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ریجن بھر میں حتمی ہدایات جاری کر دیں،اتوار کو آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کی سیکورٹی مانیٹرنگ کی ذمہ داری اضلاع کے ڈی پی اوز کی ہے،چاروں ڈی پی اوزجلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ سیکورٹی مانیٹرنگ کریں گے،اس طرح کا مربوط سسٹم اپنا یا جائے کہ سیکورٹی اہلکار سے لے کر ڈی پی او تک اطلاعات اور معلومات بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر کے پہنچتی رہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ سیکورٹی پلان میں متعین روٹس کے جن مقامات کو ”ٹربل پوائنٹس“ قرار دیا گیا ہے جب جلوس ان مقامات پر پہنچیں تو ڈی پی اوز کا وہاں موجود ہونا لازمی اور ناگزیر ہے ”ٹربل پوائنٹس“ پر نہ تو کوئی جلوس ایک لمحہ پہلے پہنچ سکتا ہے اور نہ ایک لمحہ زیادہ رک سکتا ہے،سیکورٹی پلان میں جتنے وقت کا قیام تحریر ہو اتنی دیر ہی وہاں جلوس رک سکتا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کو ہر حوالے سے کلیئر کروانا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے،جس کے لئے ضروری ہے کہ ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں آن گراؤنڈ روٹ کی پیدل چیکنگ کروائیں،اس بات کو یقینی بنائیں کہ روٹ کے راستے پر آنے والی مارکیٹیں اور دوکانیں مکمل طور پر بند ہوں،رہائشی مکانات کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں اور کوئی شخص بھی جلوس کے راستے کی چھت یا کھڑکی میں کھڑا نہیں ہو گا
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے