ڈیرہ غازیخان (پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک)آر پی او نے سلیمانہ محمودیہ دربار پر حاضری دی اور دربار کی سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔ڈی پی او عمر سعید ملک کو دربار کی سیکیورٹی فل پروف بنانے اور پناہ گاہ میں زائرین اور مسافروں کی رہائش کے لیے بہتر انتظامات بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔
آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں تونسہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے16موٹرسائیکل برآمد کیے۔ مسروقہ موٹر سائیکل کی چابیاں آر پی او نے اپنے ہاتھوں سے اصل مالکان کو تقسیم کی۔
اس موقع پر آرپی او فیصل رانا نے تونسہ کی عوام کے مسائل سنے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے کرائم کی صورتحال بارے آر پی او کو بریفنگ دی اس موقع پر ایس پی میر روحل بھی موجود تھے ۔





0 تبصرے