-->

پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی ،قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے

 

پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک(ویب ڈیک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے  کہا ہے کہ قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے ہدایت کر دی  گئی ہے، پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کریں گے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی 21 ستمبر کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو جلدی شروع کئے جانے کا امکان  ہے، ٹورنامنٹ کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر پی سی بی کھلاڑیوں کو مصروف رکھنا چاہتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے