-->

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ڈی ایس پی ٹریفک ان ایکشن

مظفرگڑھ(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک)خانگڑھ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ڈی ایس پی ٹریفک ان ایکشن۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں پکڑ کر تھانے بند کردیں۔مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خانگڑھ کی حدود میں بغیرترپال ،بغیر بیک گیٹ بند کیے  دھول مٹی کا موجب بننے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظفرگڑھ نے کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے۔ٹریفک پولیس اہلکاروں باقر نقوی  ٹریفک وارڈن،محمد ارشد اے ایس آئی،گل محمد اے ایس آئی،شیراز نواز اے ایس آئی،شاہ رخ عباس اے ایس آئی،محمد اظہر اے ایس آئی،مشتاق احمد ہیڈ کانسٹیبل،واجد حسین شاہ کانسٹیبل،شاہد انجم کانسٹیبل،ریاض احمد کانسٹیبل،مرید حسین کانسٹیبل،نجف رسول کانسٹیبل،ڈراییور محمد اصغر کانسٹیبل  پر مشتمل ٹیم  نے سلیم چوک،سرائیکی چوک،شاہ جمال روڈ اور خانگڑھ اندرون شہر سے قانون کی خلاف ورزی کرتی ان درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں کو پکڑ کر تھانہ خانگڑھ میں بند کردیا۔اور مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔دھول مٹی سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کرنے والی ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاون پر علاقہ مکینوں نے میڈیا کی کاوشوں کو سراہتے ہوے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ڈی پی او مظفرگڑھ کا شکریہ ادا کیا۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے