![]() |
| غلام شبیر والد غوث بخش کی میڈیا سے گفتگو جبکہ متاثرہ خاندان احتجاج کرتے ہوئے |
علی پور (رضو تو لکھے گا) بااثر افراد کا پولیس کی موجودگی میں غریب کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ، خواتین اور مردوں پر مبینہ تشدد ، پولیس نے کاروائی کی بجائے الٹا مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود موضع گھلواں کی بستی میہن والا کے رہائشی غلام شبیر والد غوث بخش نے میڈیا کو بتایا کہ بااثر رشتہ داروں محمد عامر، عاقب حسین، محمد ارشد ودیگر نے پولیس کی موجودگی میں میرے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے میرے گھر میں داخل ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے بااثر رشتہ داروں نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے اراضی میرے نام پر ہے میں سارا ریکارڈ لے کر قانونی کاروائی کے لیئے تھانہ گیا تو پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرکے ہمارے خلاف الٹا مقدمہ درج کرلیا ہے متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے آئی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمارے اوپر درج کیا گیا جھوٹا مقدمہ خارج کر کے ہماری کاروائی عمل میں لائی جائے

0 تبصرے