-->

مستونگ آپریشن: انتہائی مطلوب داعش جنگجو ہلاک

مستونگ(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی کے دوران کالعدم تنظیم کے صوبائی امیر کو ہلاک کردیا۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا جنگجو مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد ممتاز پہلاوان انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے فہرست میں شامل تھا۔ حکام کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے خلاف سیکڑوں مقدمات بھی درج ہیںCentral Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے