علی پور (رضو تو لکھے گا) غریب خاتون کی زندگی اجیرن بنا دی ،تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کروا کر قیمتی کمرشل پلاٹ پر قبضہ کر لیا، ڈی پی او مظفر گڑھ کے حکم پر پولیس نے عمران گبول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس بااثر افراد کے دباؤ میں آکر بار بار صلح کی دھمکیاں دے رہی ہے، اعلیٰ حکام انصاف دلوائیں: متاثرہ زرینہ مائی تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور کے نواحی موضع گھلواں دوم چاہ میہن والا کی رہائشی زرینہ مائی زوجہ حق نواز گبول نے صحافیوں کو تحریری ثبوت دیتے ہوئے بتایا کہ میں غریب عورت ہوں میرا خاوند لاہور میں سیکورٹی گارڈ ہے میں نے 27/7/21کو پندرہ مرلہ پلاٹ موضع گھلواں دوم میں مکان بنانے کیلئے خریدا میرے پلاٹ خریدتے ہی محمد عمران ولد منشی رحیم بخش گبول جو کہ جتوئی میں عدالتی اہلکار ہے نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے مذکورہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی گئی جو میں نے اور اہل محلہ نے ناکام بنا دی عمران گبول نے پولیس سے سازباز کر کے میرے قریبی رشتہ داروں پر مقدمہ نمبر 496/21 مورخہ 26.7.21 تھانہ سٹی علی پور میں درج کروا کر میرے قیمتی کمرشل پلاٹ پر قبضہ کر لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے.
مورخہ 3 ستمبر کو میں ڈی پی او مظفر گڑھ کی کھلی کچہری علی پور میں پیش ہوئی تو ڈی پی او مظفر گڑھ نے مقامی پولیس کو میرا پلاٹ واگزار کروانے کا کہا مقامی پولیس نے پلاٹ واگزار کرانے کی بجائے میرے رشتہ داروں کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا اور میری مدعیت میں اپنی مرضی سے مخالفین کے خلاف مقدمہ نمبر 538/21 درج کر لیا اب مقامی پولیس عمران گبول جو کہ عدالتی اہلکار ہے کے دباؤ میں آکر مجھے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور ملزمان کی طرف سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میری میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، سنئیر سول جج مظفر گڑھ، ڈی آئی جی ڈیرہ غازی، ڈی پی او مظفر گڑھ سے انصاف کی اپیل ہے رابطہ پر پولیس تھانہ سٹی علی پور نے بتایا کہ زرینہ مائی کا مقدمہ درج ہے دونوں فریقین کو طلب کیا گیا ہے میرٹ پر کارروائی ہوگی۔



0 تبصرے