-->

سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ عبدالمنان منگی کا میپکو ڈویژن علی پور کا وزٹ


مظفرگڑھ(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئر عبدالمنان منگی نے کہا ہے کہ میپکو صارفین سے صارف دوست اور اچھا رویہ اپنایا جائے شکایات سنٹرز کا عملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اور مستعد رہے اور درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھا جائے اور صارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایا جائے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے کہا کہ رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجب الادارقم وصول کرنے کے لیے بھی سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پر منقطع کئے جائیں۔ میپکو ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اورلائن لاسز کو کنٹرول کرنے کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ڈویژن علی پور کے کسٹمر سروسز سنٹر کی چیکنگ اور میپکو علی پور ڈویژن کے فیلڈ افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی خصوصی ہدایات پر کسٹمر سروسز سنٹرز Iشکایات سنٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سٹاف کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ درج ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کا ازالہ ممکن بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات میں منظم مہم جاری رکھی جائے اور بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے میپکو ڈویژن علی پور کے فیلڈ افسران کوہدایت کی کہ وہ میپکو صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج صارفین کی نظر میں بہتر ہوسکے۔
اس موقع پرایکسین علی پور نزیر احمد خان گوپانگ اور میپکو علی پور ڈویژن کے فیلڈافسران بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے