-->

پولیس کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق


علی پور ( رضو تو لکھے گا )وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر پولیس کے رویوں میں تبدیلی نہ آسکی ،علی پور تھانہ صدر تشدد کیس پولیس کی سنگین نتائج کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا متاثرہ گھر میں بزرگ کی ہلاکت سے کہرام مچ گیا مہر فہیم ضمانت کروا کر گھر آیا تو گھر میں چچا کی لاش پڑی تھی،یاد رہے کہ گزشتہ روز اس واقعے کی روز نامہ خبریں نے مکمل تفصیل شائع کی تھی ، لواحقین نے اشکبار آنکھوں سے مرحوم کو دفنا دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر علی پور کے نواحی قبضہ مڈوالہ بستی مہاراں کے دو سگے بھائی فہیم اور عارف کپاس کی فصل کو سپرے کرکے گھر آرہے تھے ۔
مزید نیچے پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔

کہ ان کے مخالف رشتہ داروں وسیم ثقلین محبوب، مظہر وغیرہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر فہیم نے 15پر کال کی تو پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرکے وقوعہ کوجھوٹا قراردیا اور پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے تھانہ صدر علی پور لے گئ اور مہر فہیم کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا گیا دوسرے روز پولیس نےجان بوجھ کرچالان عدالت نہ بھجوایا جس کے باعث فہیم کی ضمانت نہ ہوسکی فہیم کا چچا مہر ناظم حسین تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی منت سماجت کی لیکن کوئی اثر نہ ہوا بلکہ پولیس کی طرف سے دوسرے فریق سے معافی مانگنے کی ترغیب دی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر ناظم حسین گھر گیا اور گھر والوں کو بتلایا کہ پولیس میرے بھتیجے پر مزید مقدمات درج کرے گی اور رات کے دس بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ۔
متوفی کے بھائی عبدالستار نے کہا پولیس کے رویہ اور دھمکیوں کی وجہ سے میرے بھائی کی موت واقع ہوئی ہے اہل علاقہ نے بتلایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے الٹا فہیم پر جھوٹا مقدمہ بنایا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے