-->

میڈیا اور وکلاء نے میری آواز بن کر مجھے نئی زندگی دی


علی پور (رضو تو لکھے گا) سودخور لغاری برادرز کے متاثرہ کی عبوری ضمانت کنفرم ہونے پر مٹھائیاں تقسیم ، میڈیا اور وکلاء نے میری آواز اٹھا کر مجھے نئی زندگی دی: متاثرہ سلیم اللہ سومی تفصیل کے مطابق علی پور کے سودخور لغاری برادرز عاصم لغاری نے گارنٹی کے چیک پر سلیم اللہ عرف سومی پر 30 لاکھ 50 ہزار کے چیک کا مقدمہ نمبر 382/21 درج کروا رکھا تھا ملزم سلیم اللہ نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی ملزم سلیم اللہ نے میڈیا کے توسط سے سودخور لغاری برادرز کو بے نقاب کیا
 گزشتہ روز عبوری ضمانت کی پیشی تھی ملزم سلیم اللہ کی جانب سے عدالت میں ایڈووکیٹ سید الیاس گیلانی و دیگر وکلاء پیش ہوئے ایک گھنٹہ بحث کے بعد عدالت نے ملزم سلیم اللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی جس پر ملزم سلیم اللہ نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے وکلاء اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر سلیم اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ سودخور لغاری بردارز نے میری زندگی اجیرن کر رکھی تھی میں خودکشی کرنے پر مجبور تھا لیکن میڈیا اور وکلاء نے میری آواز اٹھا کر مجھے نئی زندگی دی ہے جنکا میں بے حد مشکور ہوں
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے