-->

پولیس اہلکار یرغمال ، ڈی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گۓ

علی پور(رضو تو لکھے گا) علی پور بغیر وارنٹ پولیس سکول ماسٹر کے گھر اشتہاری کی تلاش میں گھس گئی، گھر والوں نے  سب انسپکٹر پولیس اہلکار کو یرغمال بنا لیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اہلکار رہا تفصیل کے مطابق تھانہ سیت پور میں تعینات سب انسپکٹر الله وسایا ایک اندھے قتل کی تفتیش کیلئے علاقے میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ اس اندھے قتل میں ممکنہ ملزم نبی پور میں موجود ہے جس پر وہ کانسٹیبل غلام رسول سمیت ماسٹر مختیار بھٹی کے گھر گھس گئے کیونکہ پرائمری ٹیچر کا بیٹا حفیظ اللہ بھی پولیس کو قتل و چوری کے شبہ میں مطلوب تھا تاہم جب پولیس ٹیچر کے گھر پہنچی تو وہاں پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو یرغمال بنا لیا تاہم الله وسایا سب انسپکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم کانسٹیبل غلام رسول کو تین گھنٹے تک اہل علاقہ نے یرغمال بنائے رکھا تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع پر ڈی ایس پی علی پور یوسف ہارون بھاری نفری لے کر ہمراہ موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکار کو بازیاب کرایا۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے