-->

انصاف ڈاکٹرز فورم کا مذمتی اجلاس

علی پور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) انصاف ڈاکٹرز فورم مظفر گڑھ کا مذمتی اجلاس، ڈاکٹر سید امجد کاظمی پر حملے کی بھرپور مذمت۔مذکورہ حملہ سیاسی مخالفت کا شاخسانہ ہے: ڈاکٹر عامر شہزاد تفصیل کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم مظفرگڑھ کا مذمتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر عامر شہزاد منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹر سیدامجد کاظمی پر مسلح افراد کا جتھے بنا کر حملہ کرنا کارسرکار میں مداخلت ہے۔ سیاسی مخالفت کی بنا پر ڈاکٹرسید امجد کاظمی پر جھوٹا الزام لگا کر تشدد کرنا دہشت گردی کی علامت ہے انصاف ڈاکٹرز فورم طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کا بل پہلے ہی ڈیمانڈ کر چکی ہے وزیر اعلی پنجاب،سابق سیکرٹری صحت محترمہ سارہ اسلم کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن و اعلی افسران معاملے کا نوٹس لے کر قوم کے مسیحا متاثرہ ڈاکٹر کو انصاف فراہم کریں۔پولیس جلداز جلد ایف آٸی آر کا اندراج کر کے معاملے کی شفاف انکواٸری کراۓ پولیس کو چاہیے کہ ٹیکنالوجی اور موباٸل ڈیٹا کی بدولت ملزمان کی منصوبہ بندی کا سراغ لگاۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے مسیحا کو اگر انصاف نہ ملا تو وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم مظفرگڑھ کے عہدیداران و کارکنان نے  بھرپورشرکت کی۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے