-->

پنچائیت نے کالا قرار دیکر نوجوان کا اعضا کاٹ ڈالا


علی پور (رضو تو لکھے گا) پنچائیت نے کالا قرار دیکر نوجوان کے ناک کان کاٹ دیئے ، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، مقدمہ درج تفصیل کے مطابق علی پور کے نواحی تھانہ کندائی کی حدود کچہ کے علاقہ میں اسلم نامی نوجوان کے شک کے شبہ میں ناک اور کان کاٹ دئیے گئے ،  فاطمہ نامی خاتون سے ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر ملزمان نے تیز دھار آلے سے ناک اور کان کاٹے ، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ کندائی نے ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسری طرف زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں پہ حالت تشویش ہونے کے پیش نظر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفرکردیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے