![]() |
| عابد بوہڑ فروٹ فروش کی میڈیا سے گفتگو |
علی پور (رضو تو لکھے گا) :علی پور میں ٹارگٹ کلر کی آمد، فروٹ فروش کو قتل کرنے کا دو لاکھ میں سودا طے، ایک لاکھ ایڈوانس لے لیا ایک لاکھ قتل کرنے کے بعد ملنا تھا دوران تفتیش ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیے ، ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر قتل کے پیسے دینے والا رفیق بوہڑ بھی گرفتار، دوران تفتیش رفیق بوہڑ نے بھی جرم تسلیم کرلیا، ٹارگٹ کلر کو گوادر میں مقیم اکرم بوہڑ نے اپنی ذاتی رنجش مٹانے کے لئے عابد فروٹ فروش کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے روانہ کیا معتبر ذرائع تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد اب علی پور میں بھی مخالفین اپنی رنجشیں مٹانے کے لئے ٹارگٹ کلنگ کا سہارا لینے لگے ہیں اس طرح کا ایک واقعہ اقبال چوک علی پور میں پیش آیا ہے گوادر میں مقیم علی پور کی بستی بوہڑ کے رہائشی اکرم بوہڑ نے اپنی ذاتی رنجش مٹانے کے لئے اپنے رشتہ دار فروٹ فروش عابد بوہڑ کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لئے اکرم بوہڑ نے گوادر سے عرفان نامی ٹارگٹ کلر کو علی پور عابد بوہڑ کو قتل کرنے کے لئے روانہ کیا عرفان نامی ٹارگٹ کلر جب گوادر سے علی پور کالج چوک میں اترا تو یہاں پر اس ٹارگٹ کلر کو یاسین اور رزاق نامی شخص نے ریسیو کیا اور اسکو علی پور شہر میں ایک خفیہ مکان پر رہائش دی گئی رات کے وقت رزاق اور یاسین کی جانب سے ٹارگٹ کلر عرفان کو عابد کو قتل کرنے کے لئے طے شدہ 2 لاکھ رقم میں سے 1 لاکھ ایڈوانس میں دیا گیا اور صبح عابد بوہڑ فروٹ فروش کو قتل کرنے کے بعد بقایا رقم دینے کا کہا گیا ٹارگٹ کلر عرفان رات بسر کرنے کے بعد صبح اپنے ٹارگٹ عابد بوہڑ کو قتل کرنے کے لئے اقبال چوک علی پور میں اسکی فروٹ شاپ پر گیا لیکن وہاں عابد کی بجائے اسکا بھائی موجود تھا جس پر ٹارگٹ کلر عرفان کو نا کام واپس لوٹنا پڑا اور رزاق وغیرہ کی طرف سے ٹارگٹ کلر کو بتایا گیا کہ شام کے وقت عابد فروٹ شاپ پر موجود ہوگا لہذا شام کو مغرب کے بعد تم اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانا جس پر ٹارگٹ کلر عرفان نے سارا دن اسی خفیہ مکان پر گزارا اور شام کو مغرب کے بعد اپنے ٹارگٹ کی طرف نکلا ہی تھا کہ اقبال چوک میں پہلے سے موجود تھانہ سٹی پولیس نے اسکو دھر لیا ٹارگٹ کلر عرفان کو جب تھانہ لے جاکر تفتیش شروع کی گئی تو اس نے یہ ساری سٹوری پولیس کو بیان کردی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ریڈ کر کے ٹارگٹ کلر کو پیسے دینے والے رفیق بوہڑ کو گرفتار کیا اور تفتیش کی تو رفیق بوہڑ نے عابد فروٹ فروش کے قتل کے لئے دی جانے والی ایک لاکھ کی رقم دینے کو تسلیم کیا اس حوالے سے جب تھانہ سٹی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ابھی مزید تفتیش کر رہے ہیں جو صورتحال سامنے آئے گی میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا جبکہ فروٹ فروش عابد بوہڑ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب بھی میری جان کو خطرہ ہے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مجھے تحفظ دیا جائے اور علی پور میں ٹارگٹ کلنگ کے اس مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے۔



0 تبصرے