اسلام آباد(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم و لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد سے یو اے ای روانہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارے نے تاخیر کے بعد8بجے کے بعد اڑان بھری۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لیند کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونی تھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

0 تبصرے