پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی نئی قیادت لاہور پہنچے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی نئی قیادت کل یعنی 7 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل کا کہنا ہے کہ وسطی پنجاب تنظیم نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔اسلم گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی قیادت سہ پہر 3 بجے کے قریب ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے گی پھر ٹھوکر نیاز بیگ سے بہت بڑے کارواں کی صورت میں قیادت قذافی سٹیڈیم جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیمپس نہر کے راستے اچھرہ پل اور فیروز پور روڈ سے قذافی سٹیڈیم کے مین استقبالیہ مقام پر لایا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کارکن عثمان ملک نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم سے معزز مہمانوں کو ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لایا جائے گا۔عثمان ملک کا کہنا تھا کہ گردو نواح اور لاہور کے کونے کونے سے آنے والے جیالوں کے قافلے قیادت کا خیر مقدم کریں گے۔عثمان ملک نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اور دیگر عہدیدار جیالوں اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔
عثمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی تنظیموں اور عہدیداروں کی طرف سے روٹ کو پارٹی پرچموں، بینرز اور فلیکسوں سے سجا دیا گیا ہے۔عثمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مین سٹیج تیار ہو گیا ہے اور 8 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مشترکہ اجلاس ہو گا۔

0 تبصرے