-->

معصوم پریا کماری کو آزاد کرو ، آزاد کرو

سکھر(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) نارا شہر میں ایک ماہ قبل صالح پٹ کے علاقے سنگرار سے اغوا ہونے والی معصوم 7سالہ ہندو بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے ہندو تاجر و سول سوسائٹی تنظیموں کے کارکنان کا پلے کارڈ اٹھائے ریلی نکال کر احتجاج مظاہرہ، ریلی کے شرکاء کی معصوم بچی کو آزاد کرو کے نعرے درج تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل صالح پٹ کے علاقے سنگرار سے اغوا ہونے والی معصوم 7سالہ ہندو بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے  ہندو تاجر اور سول سوسائٹی تنظیموں کے کارکنان کا چونڈکو میں احتجاج ریلی نکالی گٸی احتجاجی ریلی اور مظاہرے کی قیادت مکھی صورت مل، عینشی مل، دیوان مل، اسٹیپ فاؤنڈیشن نارا کے صدر محرم علی سیال، پرویز علی رڈ و دیگر کر رہے تھے۔
 
ریلی میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر ریلی نکالی جن پہ درج تھا احتجاج احتجاج احتجاج ، معصوم پریا کماری کو آزاد کرو آزاد کرو ، ریلی ساٸدو اسٹاپ سے بس اسٹینڈ چونڈکو تک نکالی گٸی ریلی میں ہندو تاجر شہریوں و سول سوسائٹی کے تنظیموں کے کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شامل افراد نے خوب نعرے بازی کے بعد میں بس اسٹیڈ پر مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے کہا کہ ہم وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ ڈی آٸی جی سکھر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لے کر معصوم بچی پریا کماری کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے