-->

اسٹیج فنکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھکر(رضو تو لکھے گا) اسٹیج فنکارہ عروشی ملک پر جان لیوا حملہ کی کوشش، ملزم میرے خاندان کو بھی مارنا چاہتا ہے، عروشی ملک کا الزام، حکام بالا میرے خاندان کو تحفظ فراہم کریں۔والدہ عروشی ملک
 تفصیل کے مطابق اسٹیج فنکارہ عروشی ملک نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بلال خان المعروف ساحل خان جو کہ بھکر میں میرا ڈرامہ دیکھنے آتے تھے آئے روز ساحل خان نے مجھے ذہنی اذیت دینا شروع کر دی مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے مجھے اور میری فیملی کو تنگ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے دو بار وہ ایسا کر بھی چکا ہے اس نے مجھ پر جان لیوا حملہ کیا جس میں میں محفوظ رہی انہوں نے میڈیا میں وہ تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ گن اٹھا کر بیٹھا ہے۔
 انکا مزید کہنا تھا کہ وہ فون کال کر کے مجھے اور میری ماں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے عروشی ملک کی والدہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ساحل خان نے ہماری زندگی اجیرن کر دی ہے عروشی ملک اپنے خاندان کی واحد کفیل ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ساحل خان نے مجھ پر زندگی تنگ کر دی ہے میرے بیٹے کا بھی ایکسیڈنٹ کروا دیا ہے اب میری بیٹی خوف کے مارے کہیں کام بھی نہیں کر سکتی۔
 انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم ساحل خان کے خلاف فوری کاروائی کرتے میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزیدکیا کہا اس  ویڈیومیں دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے