-->

نیپرا کی جانب سے ویڈیو لنک سیفٹی سیمینار منعقد


علی پور (پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) انجینئر نذیر احمد خان گوپانگ ایگزیکٹو انجینئر میپکو ڈویژن علی پور نے نیپرا کی جانب سے منعقدہ ویڈیو لنک سیفٹی سیمینار میں شرکت کی اور شرکاء سیمینار کے خطابات آن لائن سنے اس کے بعد شرکاء سے اپنے خطاب میں سیفٹی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص مینٹیننس اور کمپلینٹ سٹاف سے مخاطب ہو کر کہا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں اپنے سیفٹی آلات کے یقینی استعمال کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں اپنے مکمل ہوش حواس اور معاون سٹاف کے درمیان کوارڈینیشن کے ساتھ اپنے کام کو سر انجام دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ لائن سٹاف محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اور سیفٹی میپکو سٹاف کے ہر رکن اور اس کی فیملی کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو آپ سے بہتر کوئی ادا نہیں کر سکتا اگر آپ کے پاس سیفٹی آلات میسر نہیں ہیں تو آپ پر فرض ہے کہ لائن پر کام کرنے سے انکار کر دیں اس انکار سے آپ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے مذید کہا کہ مینٹیننس سٹاف محکمے کا سرمایہ ہیں اور محکمہ کو آپ کی قدر، ضرورت اور زندگی کا پورا احساس ہے آپ کے لئے سیفٹی آلات وافر مقدار میں موجود ہیں لیکن ان کا استعمال آپ نے اپنے، اپنی فیملی اور محکمے کی بقاء کیلئے خود کرنا ہے۔ لائن سٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اور انہیں ہر وہ سہولت فراہم کی جائے گی جو ان کی زندگی کے تحفظ کیلئے ضروری ہے
سیفٹی ویڈیو لنک کانفرنس میں اعجاز عباس بھٹہ ڈویژنل چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، ایس۔ڈی۔او علی پور محمد بلال شیخ، ایس۔ڈی۔او جتوئی مقصود میمن، ایس۔ڈی۔او شہر سلطان شیخ اعظم، ایس۔ڈی۔او روہیلانوالی ملک اللّٰہ بچایا، ایس۔ڈی۔او خیر پور سادات عمران سہرانی، ٹی۔اے میپکو ڈویژن علی پور مہر مسعود ایاز (ڈویژنل سیکرٹری)، ایچ۔ڈی۔ایم اکمل خان گوپانگ، ہائیڈرو یونین کے زونل سیکرٹری میاں افتخار احمد سمیت ممبر مرکزی کونسل ملک ظہور احمد، محمد اکبر گوپانگ، مدثر رسول، مزمل خان اور ڈویژن بھر سے مینٹیننس انچارج اور  مینٹیننس سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے