-->

پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعام تعریفی اسناد تقسیم


ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) قانون کی حکمرانی سے پر امن معاشرہ اور فرض شناسی سے قانون کی حکمرانی  کی بدولت عوام سکھ چین کی نیند سوتے ہیں ،جن پولیس افسران اور اہلکاروں کی فرض شناسی سے قانون شکنوں کی نیندیں حرام ہوتی ہیں وہی پولیس کاسرمایہ ہی نہیں  سرمایہ افتخار ہیں،


ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بہترین کارکردگی کا   مظاہرہ  کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں  میں نقد انعام اور تعریفی اسناد کی تقسیم کے دوران کیا ۔


 تفصیلات کے مطابق  تھانہ صدر تونسہ  میں افسوسناک واقعہ  جس میں ثناء اللہ نامی شخص کو دوران موٹر سائیکل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ  کرکے قتل کردیا جس  کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار  نوٹس لے لیا ، جس پر ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ڈکیتی کے  دوران اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کرنے  کے لیے  ڈی پی  او  ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل  دے کر خصوصی ٹاسک  دے دیا گیا ۔ جنہوں  نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ٹیم کی مہارت اور  دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انتہائی قلیل وقت میں ماہر اور قابل جوانوں کی بدولت  ثناء اللہ کے اندھے قتل کا سراغ انتہائی قلیل وقت میں لگا کر ملزمان 1 اسماعیل عرف سمیع اللہ ولد یوسف قوم ڈکھنہ سکنہ مکول کلاں 2 عبدالغفار ولد غلام حاجی قوم عیسانی کھوسہ سکنہ مکلول کلاں3 شبیر احمد عرف ببلو ولد بشیر احمد سکنہ مکول کلاں؎ بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لے آئے۔ 


ریجنل پولیس آفیسر فیصل رانا نے ڈی پی  او  ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم  کو اپنے دفتر میں  اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم  کیں


 انہوں نے کہاکہ قانون  اپنے طور پر ایسی حقیقت ہے جو جسمانی اعتبار بظاہر نظر نہیں آتی لیکن فرض شناس پولیس افسران اور اہلکار ہی وہ شخصیات ہیں جن کو دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ یہ قانون جارہا ہے فرض شناس پولیس اہلکار ہی قانون کی آنکھیں ،چہرہ کان اور جسامت ہیں ،معاشرے قانون پر فخر کرتے ہیں جبکہ قانون فرض شناسوں پر فخر کرتا ہے،
ترجمان ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے