-->

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، اب میچ دیکھیں لائیو، وہ بھی اسٹیڈیم میں

پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ  کو شائقین کی موجودگی میں  نیشنل ٹی 20 میچز کرانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں نیشنل  ٹی 20 میچز کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی گئی۔

کرکٹ گراونڈ میں 30ستمبر تک 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے، شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی کے لیے  28 ستمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔

ویکسی نیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،پی سی بی ویکسی نیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ کپ 23 ستمبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے۔

ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے