-->

گائے ٹیوب ویل کے کنویں میں گر گئی پھر کیا ہوا ۔۔۔

علی پور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) ریسکیو 1122 کنٹرول روم علی پور کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک گائے ٹیوب ویل کے کنواں میں گر گئی  ہے ہم نے کوشش کی ہے مگر نہیں نکل رہی آپ اپنی گاڑی بھجوا دیں ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر بتاۓ گۓ ایڈریس پر فائر  اینڈ ریسکیوAPF0)1)وہیکل  روانہ کر دی ریسکیو سٹاف بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو  آپریشن شروع کیا اور گائے کو باحفاظت ریسکیو کرلیا اور واپس اسٹیشن آ گئے
 تحصیل انچارج ریسکیو 1122 علی پور  محمد اختر بھٹہ نے ریسکیو سٹاف ایف آر محمد امین ، ایف آر عارف  ، شاہد اقبال کو کامیاب ریسکیو آپریشن پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی پر ان کو سراہا  اور عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنے جانوروں کا خیال رکھیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہو
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے