-->

پارلیمانی سیکرٹری سید سبطین رضا کا بستی مہیسر کا دورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ہزار فٹ سولنگ بنوانے کا اعلان


پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک(ویب ڈیسک) علی پور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سید سبطین رضا نے بستی مہیسر کا دورہ کیا، علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، 1000فٹ سولنگ اور سیوریج سسٹم کا اعلان تفصیل کے مطابق علی پور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سید سبطین رضا نے اپنے حلقہ کا دورہ کیا وہاں صاف پانی کے مسائل دیکھتے ہوئے خان نالہ بستی مہیسر ملک سردار چوک پر واٹر فلٹریشن پلانٹ جلد لگانے کا اعلان کیا اس موقع پر ملک حاجی عبدالستار آرائیں اور مستری عبدالعزیز مہیسر نے گوپانگ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ملک سجاد نے کہا کہ گوپانگ گروپ نے علاقے میں بہت ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کی ترقی پر بھی توجہ دے گے آرائیں برادری مہیسر برادری نے اگلے الیکشن میں گوپانگ گروپ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ایم پی اے سید سبطین رضا کا کہنا تھا آپ لوگوں نے مجھ پر اعتبار کیا میں بھی ہر مشکل میں آپ کے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا رہو نگا آپ کے علاقے کے لئے فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ، ہزاروں فٹ سولنگ اور سیوریج سسٹم کا اعلان کرتا ہوں اور بہت جلد ان منصوبوں پر کام شروع کروا دوں گا۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے