-->

سرائیکی فلمسٹار کو ہراساں کرنے والا موٹرسائیکل سوار تاحال آزاد

(رضو تو لکھے گا) سرائیکی فلمسٹار شاہینہ خان کو ہراساں کرنے والا نامعلوم نقاب پوش آزاد ، پولیس تعاون نہیں کر رہی اور نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ، میری زندگی کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے: شاہینہ خان تفصیل کے مطابق جناح پارک کی رہائشی سرائیکی فلمسٹار شاہینہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار مجھے ہراساں کرتا ہے میرے گھر کے چوک میں کھڑا ہو کر پستول دکھاتا ہے مجھے خوف زدہ کرتا ہے جب میں اپنی 8 سالہ بچی کو سکول چھوڑنے جاتی ہوں تو راستے میں نقاب پوش موٹرسائیکل سوار میرا پیچھا کرتا ہے نازیبا حرکات کرتا ہے مجھے پسٹل دکھا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کی تھانہ سٹی بی ڈویژن میں شکایت کی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بندے سے جان کا خطرہ ہے پولیس نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کرے قانونی کاروائی کرے انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز ، ڈی ایس پی سرکل اسلم خان سے اپیل کی ہے مجھے تحفظ فراہم کرتے ہوئے نامعلوم نقاب پوش کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے