-->

سرکاری سکولز، کالجز، ہسپتالوں میں غیرقانونی اسٹینڈ قائم

علی پور (رضو تو لکھے گا) انتظامیہ کی ملی بھگت سے علی پور میں مافیا نے سرکاری سکولوں ، کالجز اور ہسپتالوں میں غیرقانونی اسٹینڈ بنا رکھے ہیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں طلباء سے فی موٹرسائیکل 20 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جس کی باقاعدہ رسید بھی دی جا رہی ہے


 اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج علی پور میں فی موٹرسائیکل 10 روپے وصول کیے جا رہے ہیں 
جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں آنے والے مریضوں سے موٹرسائیکل کے 20 روپے کار کے 50 روپے لیے جا رہے ہیں علی پور کے شہریوں نے انتظامیہ سے متعدد بار شکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے بھتہ خور مافیا رقم نہ دینے والے طلباء کو سکول سے نکلوانے کی دھمکیاں دیتے ہیں 


شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے