علی پور(رضو تو لکھے گا) تفصیل کے مطابق علی پور کی خاتون کا بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا ، 3 بیٹیاں پیدا کرنے پر بھٹہ چوک علی پور کی رہائشی خاتون پر سسرال نے عرصہ حیات تنگ کردیا ، خاتون نے الزام لگایا کہ اس کو کئی بار مبینہ تشدد کے علاوہ زہر بھی دیا گیا ، گزشتہ ہفتہ متاثرہ خاتون کو کلہاڑیوں کے وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی ، ڈی پی او مظفر گڑھ کے احکامات کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کے علاقہ بھٹہ چوک کی رہائشی خاتون کا بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا ، تنزیلہ بی بی پر 3 بیٹیاں پیدا کرنے پر سسرال نے عرصہ حیات تنگ کردیا ، تنزیلہ بی بی نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر مبینہ تشدد کے علاوہ کھانے میں زہر بھی دیا گیا ، دوران حمل تشدد کرکے میری ایک بیٹی بھی ضائع کرا دی گئی ، گزشتہ ہفتہ کلہاڑیوں کے وار کرکے مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی ، ڈی پی او مظفر گڑھ کے احکامات کے باوجود پولیس تھانہ سٹی میں تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ، متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

0 تبصرے