پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا (ویب ڈیسک)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے صدر عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔

0 تبصرے