-->

محکمہ ایریگیشن کا ایکسیئن عمیر خورشید بے بس


علی پور(رضو تو لکھے گا) علی پور ہیڈ پنجندبیراج ٹول پلازہ پر سیاسی شخصیات کی مبینہ آشیرباد سے لوٹ مار جاری، اوورچارجنگ اور لوٹ مار کیلئے جعلی رسید بکس بنا لیں تفصیل کے مطابق ہیڈ پنجند کے ٹول ٹیکس کا ٹھیکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمپنی مزمل کنسٹرکش کو 15 کروڑ روپےکا دیا گیا اور حکومت نے تمام ہیڈ بیراج کے ٹول ٹیکس شیڈول میں تبدیلی کی اور تمام وہیکلز کے ریٹ بھی بڑھائے گئے ہیڈ پنجند کے ٹھیکیدار نے بدلتی ہوئی صورتحال پر اوچشریف کے عمران بڈانی کے ذریعے جو کہ عرصہ دراز سے ہیڈ پنجند کے مختلف ٹھیکیداروں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے مقامی برسراقتدار گروپ کے کچھ لوگوں کو شامل کر کے ہیڈ پنجند پر غنڈوں کی ٹیم بٹھا کر لوٹ مار شروع کر دی اور فرضی رسید بک بنا کر لوٹا جانے لگا ۔
مزید نیچے پڑھیں۔۔۔۔۔
 
 
نئے شیڈول کے مطابق منی بس ویگن کا 50 روپے مقرر ہے لیکن 50 کے بجائے فرضی رسید کے ذریعے 80 روپے ، ٹریکٹر ٹرالی کے 30 روپے کے بجائے 100 روپے ، 6ویلر ٹرک 100 کے بجائے 150 ، 10ویلر ٹرک 220 کے بجائے 280 روپے ، ٹریلر سے بھی منہ مانگا بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جانوروں کیلئے استعمال ہونے والے رکشہ لوڈر اور منی مزدا کو استثنی ہے لیکن ان سے بھی 100 سے 150 وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کار ، جیپ وغیرہ سے 30 کے بجائے 40/50 روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ہیڈ پنجند سے روزانہ ایک اندازے کے مطابق منی بس اے سی کوچز ، ویگن ، ٹرالر ، ٹریکٹر ٹرالی ، کاریں وغیرہ تقریبا 2500 سے زائد گزرتی ہیں اور تقریبا روزانہ 5 سے 8 لاکھ اوورچارجنگ کی مفت میں بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔
 ذرائع کے مطابق عمران بڈانی روزانہ بھتہ کی رقم اکٹھی کر کے سیاستدانوں کے کارندوں کو ان کا حصہ پہنچاتے ہیں مقامی ایریگیشن کےایکسئین عمیرخورشید کو مقامی لوگوں اور کچھ ملازمین نے شکایت کی تو ایکسیئن نے ٹھیکیدار کو تنبیہ کی اور ریٹ لسٹ تحریر کرا کے ہیڈ پنجند پر نصب کی تو ٹھیکیدار کے کارندوں نے ریٹ لسٹ کا بورڈ اکھاڑ کر دریا میں پھینک دیا اور ایکسیئن کو تبادلہ کی دھمکیاں دیں تو مزمل کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکیدار نے مسلح غنڈے بھی رکھے ہوئے ہیں جو رات گئے فائرنگ کرتے ہیں تاکہ انکی علاقہ میں دھاک بیٹھ جائے اور کوئی منہ نہ کھولے ایکسیئن عمیر خورشید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ کی مسلسل شکایات آ رہی ہیں ٹھیکیدار کو مسلسل تنبیہ کی جا رہی ہے لیکن کوئی اثر نہیں ہوا ہے اب باقاعدہ ایک مفصل رپورٹ ٹھیکیدار کے خلاف تیار کر کے حکام بالا کو بھجوائی جا رہی ہے اور ٹھیکہ کینسل کرنے اور قانونی کاروائی بارے استدعا کی جائے گی۔
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے