(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا ویب ڈیسک)
اردن میں سوشل میڈیا پر ایک سُرخ جوہڑ یا کچّے تالاب کی تصاویر کثرت سے گردش میں ہیں۔ اس پراسرار جوہڑ کے بارے میں عوام تشویش میں مبتلا ہیں اور مختلف نظریات پیش کئے جارہے ہیں۔
اليوم لاحظ بعض رواد البحر الميت خروج مياه لونها مختلف كما موضح بالصور
— سليمان الهويمل🇯🇴 (@Sulaimanhwamil) September 11, 2021
وكل ما فيها منسوب المياه برتفع وبنفس اللون
في ناس عندو فكرة عن هاي الظاهرة؟
وما اسبابها؟ pic.twitter.com/TYyl7RaUXc
— سليمان الهويمل🇯🇴 (@Sulaimanhwamil) September 11, 2021
ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ، 'یہ قوم لوط کے لوگوں کے خون کی باقیات ہو سکتی ہیں، جو اب زمین کی سطح تک پہنچی ہیں۔
يمكن اتكون بقايا من دم قوم لوط توها وصلت ل سطح الارض
— خالد .. (@M45ah) September 11, 2021
جبکہ ایک صارف نے اسے قیامت کی قربت کا اشارہ قرار دیا۔
ان شالله بتكون مؤشر على القيامة وبنخلص
— ❤LaNa❤ (@JordanianTulip) September 11, 2021
لیکن ایک صارف نے منطقی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا، ' یہ وہاں موجود نمکیات اور سلفائٹس کے درمیان کیمیائی رد عمل کے نتیجے میں بننے والا تیزابی پانی ہو سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ رنگ سرخ ہے۔ اگر ایسا ہے تو ، یہ زہریلا ہوسکتا ہے۔
قد تكون مياه حمضيه اسيديه تكونت نتيجة تفاعلات كيميائية بين الاملاح و الكبريتات الموجوده هناك. سبب اعتقادي اللون الاحمر. اذا كانت كذلك قد تكون سامة
— 𝔸𝕓𝕦 𝔸𝕓𝕕𝕦𝕝𝕝𝕒𝕙 (@Jor_1_daN) September 11, 2021
تاہ، جوہڑ کے بارے میں اردن کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بحر مردار کے علاقے میں سامنے آنے والا یہ سرُخ جوہڑ سمندر سے مکمل طور پر الگ ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عمر سلامہ نے اتوار کے روز بتایا کہ وزارت کی جانب سے مخصوص ٹیموں نے سرخ پانی کے حامل اس جوہڑ کے نمونے لیے ہیں۔ ان نمونوں کو تجزیے کے لیے لیبارٹیریز بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تجزیے کے نتائج وصول ہونے کے فوری بعد ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحر مردار سے مکمل طور پر علیحدہ ہونے کے سبب اس جوہڑ کا پانی سمندر کے پانی کو متاثر نہیں کرے گا۔


0 تبصرے