-->

امریکا کا طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار

 

واشنگٹن (پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا) امریکا نے طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت میں شامل کچھ ناموں پر اعتراض ہے۔ طالبان حکومت میں خواتین کو شامل نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ ناموں میں صرف طالبان یا ان کے ساتھی ہیں۔ طالبان میں تبدیلی کو باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے دیکھا جائے گا۔ لوگوں کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو بھی دیکھیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے