-->

ناجائز تعلقات کا شبہ پنچایت نے زیادتی کے بدلہ انوکھا فیصلہ سنا دیا


علی پور(رضو تو لکھے گا) ناجائز تعلقات کا شبہ پنچایت نے زیادتی کے بدلہ میں دولاکھ روپے اداکرنے کا حکم دے دیا ادائیگی نہ کرنے پر مکان پر قبضہ دوبچیوں کا جہیز و سامان بھی اٹھا لیا پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئ مدعی کو حوالات میں بند کردیا۔
مجھے ماراپیٹا میرے گھر پر قبضہ اور دوکان کو تالے لگادیئے گرفتار کرلیا گیا بیٹے پر جھوٹا الزام لگاکر مکان پر قبضہ کرلیا کھلے آسمان تلے بیٹیوں سمیت پڑا ہوں پولیس نے ڈرایا کہ اگر کسی کو بتایا انجام اچھا نہ ہوگا غلام قاسم کی میڈیا سےگفتگو
تفصیل کے مطابق سیت پور کا رہائشی ٹکے خان پٹھان کا بیٹا محمد حنیف سرگودھا میں محنت مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا تقریباً پانچ ماہ بعد اچانک وہ گھر آیا تو اسکی بیوی مریم قریبی ہمسایہ غلام قاسم کے بیٹے محمد عمران کے ساتھ مبینہ طور پر رنگ رلیاں منا رہی تھی اور اس دوران محمد عمران موقع سے فرار ہوگیا محمدحنیف نے اپنے دیگرز بھائی ورشتہ داروں سے ملکر مریم بی بی کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا مریم نے بتایا کہ اسکے ساتھ محمد عمران کے ناجائز تعلقات کافی عرصے سے قائم ہیں جس پر تمام لوگوں نے ملکر عمران کے والد غلام قاسم ڈرایا دھمکایا اور پنچایتی فیصلہ کے ذریعے عزت کے بدلہ میں دولاکھ روپے حنیف کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا قاسم نے گڑگڑا کر پیسے نہ ہونے کا رونا رویا لیکن کسی کو ترس نہ آیا تاہم تین دن تک جب پیسوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو حنیف اپنے بھائی عباس اور دیگرز عزیزوں غلام نبی شاہد امجد نازک سلیم وغیرہ کے ساتھ آکر غلام قاسم کے گھر گھس گئے گھر میں موجو خواتین کو دھکے دیکر گھر سے نکال دیا اور گھر پر قبضہ کر لیا گھر میں موجود سامان بھی ضبط کرلیا غلام قاسم نے مزید میڈیا کو بتایا کہ گھر میں موجود میری دو بیٹییوں کا جہیز سامان ودیگرز سامان بھی اٹھالیا جب 15پر پولیس کو اطلاع دی تو رمضان اے ایس آئی تھانہ سیت پور موقع پر پنچے اور مجھے تھانہ لے گئے اورحوالات میں بند کر کے مجھے اور ایک ہمارے مخالف سمیت 107 کے تحت کاروائی کردی ایک دن بعد عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی ہے اب ہم بے سروسامان اپنی کنواری نوجوان بیٹیوں سمیت کھلے آسمان تلے پڑے ہیں مخالفین محلہ میں بھی نہیں آنے دیتے ہیں ویلڈنگ کی دوکان کو بھی انہوں نے تالے لگا دیئے ہیں بیٹے پر جھوٹا الزام لگایا ہے مجھے کاروائی کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ڈی آئی جی ڈیرہ ڈی پی او مظفرگڑھ انصاف دلائیں جبکہ ایس ایچ او سیت پور نے بتایا کہ نقص امن کے تحت دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کی تھی زیادتی کے پنچایتی فیصلہ بارے کسی نے نہیں بتایا ہے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے