علی پور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) صدر انجمن تاجران و ممبر ضلعی امن کمیٹی شیخ محمد رمضان قریشی ایڈووکیٹ نے اپنی تاجر برادری کے اہم عہدے داران اور ارکان کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سٹی علی پور عزیر شہاب جوئیہ سے ملاقات کی اور تعیناتی پہ انکو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے
ملاقات میں سید شاکر کاظمی شیخ واجد علی سعیدی حاجی سلیم زرگر نصراللہ خان سٹی کونسلر منتظر مہدی سٹی کونسلر شیخ رشید عباس محمد انعام قریشی محمد عدیل مہر محبوب جانگلہ محمد اسحق اور دیگر شامل تھے
صدر انجمن تاجران نے علی پور شہر کے حالات و واقعات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور خاص طور پہ موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پہ تشویش کا اظہار کیا اس موقع پہ ایس ایچ او سٹی نے صدر انجمن تاجران سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہہ میری تعیناتی کے دوران میرٹ اور انصاف کو ترجیع دی جاۓ گی کسی سائل کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے میرے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پہ جلد قابو پا لیں گے منشیات کا خاتمہ اور قحبہ خانوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس کے لیے انجمن تاجران اور شہریوں کی پولیس کے لیے امداد درکارہے۔




0 تبصرے